آزاد کشمیر انتخابات، پیپلز پارٹی کا دو پولنگ ایجنٹس لاپتہ ہونے کا الزام

آزاد کشمیر انتخابات، پیپلز پارٹی کا دو پولنگ ایجنٹس لاپتہ ہونے کا الزام
آزاد کشمیر انتخابات، پیپلز پارٹی کا دو پولنگ ایجنٹس لاپتہ ہونے کا الزام

  

مظفرآ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے موقع پر پولنگ سٹیشنز سے دو ایجنٹس لاپتہ ہونے کا الزام عائد کردیا گیا۔

نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت کا کہنا ہے کہ پولنگ ڈے پر ہمارے ووٹرز کو دھمکایا جا رہا ہے، آزاد کشمیر کے حلقہ 30سے ہمارے چیف پولنگ ایجنٹ ضرار خان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل اے نو پولنگ سٹیشن 18سے دو پولنگ ایجنٹس لاپتہ ہوگئے ہیں ، پیپلز پارٹی نے تحریری طور پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کو آگا ہ کردیا ہے۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خونی دھاندلی کرنا چاہتی ہے،انہیں روکا نہ گیا تو یہ خون کی نہریں بہادیں گے،ایک وزیر نے الیکشن کمیشن کے احکامات نظر انداز کرکے مہم چلائی۔

مزید :

قومی -علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -