”الیکشن میں ووٹ تین طرح سے چوری کیئے جاتے ہیں اور وہ ۔۔“آزاد کشمیر الیکشن ، سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا 

”الیکشن میں ووٹ تین طرح سے چوری کیئے جاتے ہیں اور وہ ۔۔“آزاد کشمیر الیکشن ، ...
”الیکشن میں ووٹ تین طرح سے چوری کیئے جاتے ہیں اور وہ ۔۔“آزاد کشمیر الیکشن ، سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد کشمیر میں انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جو کہ شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا جس میں 32 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں ، اس صورتحال میں سینئر صحافی ” عامر مسعود“ بھی سامنے آئے ہیں اور کہا ہے کہ الیکشن میں تین طرح سے ووٹ چور ی کیئے جاتے ہیں ۔ 
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عامر مسعود کا کہناتھا کہ پہلا طریقہ یہ ہے کہ ”پری پول دھاندلی۔ سب سے پہلے الیکشن میں الیکٹیبلز کو من پسند پلیٹ فارم پر دھونس دھمکی کے ذریعے جمع کیا جاتا ہے، پولنگ ڈے پر دھاندلی کے آزمودہ نسخے جو ماضی میں استعمال ہوتے رہیں ہیں۔


عامر مسعود کا کہناتھا کہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ”ان میں کبھی ووٹنگ کی رفتار سلو کرکے کبھی آرٹی ایس بیٹھا کر اور کبھی گنتی کے وقت پولنگ ایجنٹس کوباہر نکال کر ، کبھی ریٹرننگ افسران کو اغوا کر کے ، کبھی فارم 45 گم کر کے اور کبھی سیکورٹی کیمروں کا رخ موڑ کر کے عوام کے حق کو لوٹا جاتا ہے۔“


ان کا کہناتھا کہ تیسرا طریقہ یہ ہے کہ ”پوسٹ الیکشن دھاندلی میں جب مطلوبہ نتائج نہ ملیں تو آزاد امیدواروں اور چھوٹی پارٹیوں کو ساتھ ملا کر سیلیکٹڈ حکومت بنا لی جاتی ہے،دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن تو یاد ہوں گے آپ کو ،کشمیر الیکشن میں بھی یہی تینوں حربے استعمال ہونے کی توقع ہے ،چور چوری سے جاتا ہے ہیرا پھیری سے نہیں۔“

مزید :

قومی -