کراچی،گلشن اقبال میں نوجوان لڑکی کی ہلاکت کیس میں چاچا گرفتار

کراچی،گلشن اقبال میں نوجوان لڑکی کی ہلاکت کیس میں چاچا گرفتار
کراچی،گلشن اقبال میں نوجوان لڑکی کی ہلاکت کیس میں چاچا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں رات گئے نوجوان لڑکی کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس نے دوران تفتیش لڑکی کے چچا کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق جس پستول سے گولی چلائی گئی اس کا لائسنس لڑکی کے چاچا کے نام پر ہے، پستول لڑکی کے گھر میں آٹےکی بوری سے برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ کا چاچا اسی عمارت میں نچلی منزل پر رہائش پذیر ہے،  لڑکی کا بھائی بھی  واقعے کے بعد سے غائب ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ پستول کا ٹریگر اتنا سخت ہےکہ لڑکی کے لیے خود چلانا ممکن نہیں تھا، لڑکی کے موبائل فون کاڈیٹا بھی لیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال بلاک 6 میں لڑکی نے مبینہ طور  پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی، متوفیہ کی شناخت ثمینہ کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق نوجوان لڑکی کو سینے پر انتہائی قریب سے گولی لگی، معاملہ غیرت کے نام پر قتل یا خودکشی کچھ بھی ہوسکتا ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔