افغانستان میں شیڈول پاک افغان ون ڈے سیریز سری لنکا میں ہونے کا امکان

افغانستان میں شیڈول پاک افغان ون ڈے سیریز سری لنکا میں ہونے کا امکان
افغانستان میں شیڈول پاک افغان ون ڈے سیریز سری لنکا میں ہونے کا امکان

  

کابل (ویب ڈیسک) پاکستان اور افغان کرکٹ ٹیموں کے درمیان افغانستان میں شیڈول ون ڈے سیریز سری لنکا میں ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ سیریز کی میزبانی سری لنکا میں کرے گا اور سیریز مہندا راجہ پاکسا انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ہمبنٹوٹا میں ہوگی۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں سیریز کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور معاملات طے ہونے پر سیریز کا وینیو اور شیڈول پی سی بی سے شیئر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سیریز  یکم سے پانچ ستمبر تک ہونے کا امکان ہے اور دونوں ممالک کی سیریز میں تین ون ڈے شامل ہیں۔افغانستان نے سیریز کیلئے ون ڈے سکواڈ کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔ 

مزید :

کھیل -