بارسلو نا قونصلیٹ میں یوم پاکستان کی التو ا شدہ تقریب کا انعقاد،پاکستان کا نام روشن کرنے والے افرادکو ایوارڈزسے نوازا گیا
بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )بارسلونا میں 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے التواءشدہ تقریب گزشتہ دنوں پوبلے نو تھیٹر میں منعقد ہوئی، جس میں سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے ایسے افراد جنھوں نے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی کمیونٹی کے لوگوں، سپین کے اداروں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے اور پاکستان کا نام روشن کیا ان کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور میڈلز سے نوازا گیا۔
قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے کمیونٹی کے افراد کے سامنے چند نکات پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ نکات آپ کے پاس امانت ہیں ان کے مطابق قونصل خانہ پر سب کا مساوی حق ہے، کوئی بھی سرکاری افسر کسی کا پاسپورٹ، شناختی کارڈ روکنے کا مجاز نہیں، قونصل خانہ ماں کے جیسا ہے مجھے امید ہے کہ نئے آنے والے افسران بھی اس روش کو جاری رکھیں گے ایسا نہ ہونے پر آپ کی ذمہ داری ہے کہ امانت میں خیانت نہ ہونے دیں۔
تقریب میں گورنر بارسلونا اور تاراگونا سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی جن کو قونصل جنرل کی جانب سے پاکستان صوبائی ثقافت بلوچی اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کیے گے۔مہمانوں کی جانب سے پاکستانی قونصل جنرل عمران علی کی کورونا کے دوران اور دیگر خدمات کو سراہاگیا۔تقریب کے دوران پاکستانی ثقافت، کھیلوں کی سرگرمیوں، پاکستان کی علاقائی اہمیت و ترقی، پاکستانی نوجوانوں کے اعزازات سمیت دیگر موضوعات ویڈیو اور تصاویر کی شکل میں پیش کئے گئے۔ جبکہ کتھک اور معروف صوفی گائیک قدیر احمد خان نے اپنی ٹیم کے ساتھ قصیدہ بردہ شریف پیش کیا ،پروگرام کی میزبانی کے فرائض حافظ احمد اور سید شیراز جبکہ نوید احمد اندلسی نے سپانش مہمانوں کی گفتگو کو اردو میں ٹرانسلیٹ کیا ،تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شریک ہو کر وطن سے محبت کا ثبوت دیا۔