باغ، سیاسی جماعتوں کے کارکنا ن میں تصادم، سات افراد زخمی

باغ، سیاسی جماعتوں کے کارکنا ن میں تصادم، سات افراد زخمی
باغ، سیاسی جماعتوں کے کارکنا ن میں تصادم، سات افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باغ (سعدیہ مغل) آزاد کشمیر میں آج ہونے والے عام انتخابات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنا ن کے درمیان جھگڑے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے تمام افراد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے حلقے ہاڑی گل ایل اے 15کے پولنگ سٹیشن پر دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنا ن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور دونوں جانب سے لاتوں مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
 تصادم کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا تھا تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر معاملہ رفع دفع کر کے پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کروا دیا ہے۔
عوام نے اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر کے انتخابی عمل کو یقینی بنایا،انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن طریقے سے اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور لڑائی جھگڑوں سے اجتناب کریں ۔

مزید :

قومی -