ٹی ٹی پی افغا ن حدود سے پاکستان میں حملے کرسکتی ہے ، اقوام متحدہ نے خبر دار کردیا

ٹی ٹی پی افغا ن حدود سے پاکستان میں حملے کرسکتی ہے ، اقوام متحدہ نے خبر دار ...
ٹی ٹی پی افغا ن حدود سے پاکستان میں حملے کرسکتی ہے ، اقوام متحدہ نے خبر دار کردیا

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اقوام متحدہ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغان حدود سے پاکستان میں حملے کر سکتی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ مانیٹرنگ ٹیم نےسلامتی کونسل میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں القاعدہ، داعش اور دیگر شدت پسند گروپوں سے خطرات کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کی جانب سے رپوٹس کو پاکستان کے خدشات کی توثیق قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال ان تنظیموں کو بھارتی مدد کے ٹھوس شواہد شیئر کیے۔مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف نے 23 جون کو لاہور دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح شواہد بھی پیش کیے تھے۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -