پی آئی اے نے ملتان سے سکردو کیلئے بھی پروازوں کا آغاز کردیا

پی آئی اے نے ملتان سے سکردو کیلئے بھی پروازوں کا آغاز کردیا
پی آئی اے نے ملتان سے سکردو کیلئے بھی پروازوں کا آغاز کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے ملتان سے سکردو کے لیےبھی پروازوں کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان تاسکردو پہلی پرواز کے ذریعے 167 مسافرسکردو کے لیے روانہ ہوئے، مقامی اعلیٰ عہدیداران نے مسافروں کو الوداع کہا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز کے آغاز سے جنوبی پنجاب کی عوام کو شمالی علاقے تک براہ راست رسائی ہو گی ، پی آئی اے اب چھ شہروں سے سکردو کے لیے براہ راست پروازیں چلا رہا ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور اب ملتان سے بھی براہ راست پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

مزید :

قومی -