نور کے لواحقین کے ساتھ ہیں، بیٹے کے جرم کے کیس کی پیروی نہیں کریں گے، ظاہر جعفر کے والدین کا اہم بیان سامنے آگیا

 نور کے لواحقین کے ساتھ ہیں، بیٹے کے جرم کے کیس کی پیروی نہیں کریں گے، ظاہر ...
 نور کے لواحقین کے ساتھ ہیں، بیٹے کے جرم کے کیس کی پیروی نہیں کریں گے، ظاہر جعفر کے والدین کا اہم بیان سامنے آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں قتل ہونے والی سابق سفیر کی بیٹی نو ر مقدم کے قتل میں ملوث ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے کہا ہے کہ ہم مقتولہ کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور اپنے بیٹے کے اس جرم کے کیس کی پیروی نہیں کریں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی پولیس نے نور مقدم قتل کیس میں ملوث ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو گرفتار ی کے بعد آج اسلام آبادکی مقامی عدالت میں پیش کیا۔ 

احاطہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے ملزم کے والدین کے وکیل رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے بتا یا کہ ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم جی اپنے بیٹے کے کسی جرم میں ساتھ نہیں،وہ مقتولہ نور مقدم کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

وکیل کے مطابق والدین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے بیٹے کے اس جرم میں کیس کی پیروی بھی نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بحالی مرکز کو سیل کرنے کا حکم دیاا اور بتایا کہ ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -