آزاد کشمیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے الیکشن ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کے چار اہلکار شہید
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کے اہلکار گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے شہید ہو گئے ۔آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے لاسوا میں پاک فوج کی کوئیک ریسپانس فورس کی گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی نیلم میں پیش آنے والے حادثے میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں سویلین ڈرائیور سمیت پاک فوج کے 3 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کےلیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
صحافی وسیم عباسی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر )کا حوالہ دیتے ہوئے بتا یا ہے کہ آزاد کشمیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس کے چار اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔حادثے میں سویلین ڈرائیور بھی زخمی ہوا ۔
آزادکشمیر میں گاڑی میں کھائی میں گرنے سے پاک فوج کئ کوئیک ریسپانس فورس کے چار اہلکار شہید تین جوان اور سویلین ڈرائیور زخمی۔۔آئی ایس پی آر
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) July 25, 2021
ادھر معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے بھی واقعے پر افسوس کرتے ہوئے فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کوکو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ۔
انّاللّہ وانّاالیہہ راجعون۔۔۔ آزادکشمیرالیکشن ڈیوٹی پرمامورپاک فوج کی ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ چارجوان شہید۔۔???? چارزخمی۔۔ شہداءسےرب راضی ہو???????? زخمی جوانوں کواللّہ جلدصحت عطافرمائے۔ پاک فوج کےایسےجوانوں پرقوم قربان۔ ہرلمحہ جان ہتھیلی پررکھےقوم کیلئے فرض کی انجام دہی میں مگن۔
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) July 25, 2021