داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی 31جولائی تک بند

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی 31جولائی تک بند
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی 31جولائی تک بند

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کوکورونا وائرس کی حالیہ لہر کے تناظر میں 31جولائی تک بند کردیا گیا ہے۔

جامعہ کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی ہدایت کی روشنی میں 26جولائی سے 31جولائی 2021 ءتک داود یونیورسٹی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم ضروری خدمات کے دفاتر کھلے رہیں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ ضرورت پڑنے پر کسی بھی ملازم کو طلب کرسکتی ہے اس لئے تمام ملازمین کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ اپنے موبائل فونز آن رکھیں تاکہ ان سے رابطہ کیا جاسکے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -