آسٹریا کے لوگ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں : وزیراعظم سیبسٹین کرز

آسٹریا کے لوگ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں : وزیراعظم سیبسٹین کرز
آسٹریا کے لوگ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں : وزیراعظم سیبسٹین کرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹرین وزیراعظم سیبسٹین کرز نے جمعہ کے روز ایک نجی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں آسٹریا کی موجودہ کورونا صورتحال پر تبصرہ کیا اور وائرس کی طاقت کے مستقبل کے بارے میں آگاہ کیا۔ان کے مطابق آئندہ چند سالوں میں کورونا وائرس ختم نہیں ہوگا بلکہ یہ زیادہ لمبے عرصے تک ہمارے ساتھ رہے گا۔وائرس قائم رہے گا ،یہ اب بھی سالوں تک ساتھ چلتا رہے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یقین ہے تھری جی قاعدے ہمارے پاس بہت ہی "موثر اقدام" ہے جو وائرس کے بڑھتے اعداد و شمار کو فوری طور پر پھیلنے سے روکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تھری جی کا قاعدہ یقینی طور پر ہماری مدد کرتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ آبادی کی آزادی اسی پر منحصر ہے کہ اس پر عمل کیا جائے - پی سی آر ٹیسٹ یا ویکسینیشن کے عمل کو آپ اپناتے رہیں مجھے لگتا ہے کہ ہم سب ایک ہی کشتی میں سوار ہیں۔ اورہم سب کا ایک ہی ہدف ہے کہ ہم عام طور پر زندگی گزار سکیں اور آخر کار ہم دوبارہ ان واقعات ، سیاحت ، کھیل اور ریسٹورنٹ سے ایک بار پھر لطف اٹھایا جاسکے۔