’مریم نواز کا کشمیر سے کیا تعلق؟ بتایا جائے یہ کہاں سے کشمیری ہیں‘ شیخ رشید نے سوال اٹھا دیا 

’مریم نواز کا کشمیر سے کیا تعلق؟ بتایا جائے یہ کہاں سے کشمیری ہیں‘ شیخ رشید ...
’مریم نواز کا کشمیر سے کیا تعلق؟ بتایا جائے یہ کہاں سے کشمیری ہیں‘ شیخ رشید نے سوال اٹھا دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انشااللہ آزاد کشمیرمیں عمران خان کی حکومت بنے گی،عمران خان ساری دنیا میں کشمیر کی آزادی کا کیس لڑے گا،  سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہو گی ،مریم نواز کا کشمیر سے کیا تعلق ہے؟ بتایا جائے یہ کہاں سے کشمیری ہیں؟۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید  نے رانا ثںاءاللہ کانام لئے بغیر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ فیصل آباد کی چمگادڑ گندی زبان استعمال کرتا ہے،ہم شرافت اور احترام کی سیاست کرتے ہیں،عمران خان نے رکشہ ڈرائیور کو ٹکٹ دیا، پنڈی شہر نے یہ ثابت کیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہے، کیش گروپ ہار گیا اور عمران خان جیت گیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ منشیات کیخلاف پورے پاکستان میں جہاد کرے گی،اسلام آباد میں جوبیٹی قتل ہوئی اس کے قاتلوں کو نہیں چھوڑیں گے، داسو اور بھاشا ڈیمز کی تعمیر سے پاکستان کی قسمت بدلے گی۔

مزید :

قومی -