’عبدالرشید ترابی کا فیصلہ جماعت اسلامی کے لئے بڑا دھچکا ‘ لیاقت بلوچ کا اعتراف

’عبدالرشید ترابی کا فیصلہ جماعت اسلامی کے لئے بڑا دھچکا ‘ لیاقت بلوچ کا ...
’عبدالرشید ترابی کا فیصلہ جماعت اسلامی کے لئے بڑا دھچکا ‘ لیاقت بلوچ کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نےکہاہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کو پاکستان حکومت اور پاکستان کی مین سٹریم جماعتوں نے بے وقار،گدلا اور متنازع بنا دیا ہے،جماعت اسلامی کے لئے عبدالرشید ترابی کا فیصلہ بڑا دھچکا بنا ۔

لاہور میں مقیم کشمیریوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان انتخابات اور اب آزاد کشمیر میں انتخابات سے یہ امر عیاں ہو گیا کہ سیاسی جمہوری قوتیں ریاستی اداروں کی طرح شفاف غیر جانبدارانہ مہذب اور بااعتمادانتخابات کےلئےکوئی وژن اور ارادہ نہیں رکھتیں،ملک بھر میں ملک،جمہوریت ،شفاف انتخابات اور باوقار پارلیمانی نظام کی تمنا اور خواب رکھنے والی قوتیں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات اصلاحات کی قومی جدوجہد کا حصہ بنیں، ورگرنہ جمہوریت اور انتخابات بے معنی ہو جائیں گے اور ملک انارکی کی طر ف دھکیل دیا جائے گا،پاکستان دشمن قوتیں یہی چاہتی ہیں اور بے فکرے سیاسی انتخابی جفادری اپنی د نیا میں مست ہیں۔
لیاقت بلوچ نے بجلی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اورمہنگے یوٹیلٹی بلز سے تنگ عوامی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا بدترین بحران حکومت کی نااہلی ، ناکامی ہے۔بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کا بحران اور ہو شربا قیمتیں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے طبقہ اور سفید پوش طبقہ کے لئے موت کا پروانہ اور خوشیاں چھیننے کا باعث بن گئی ہیں،سودخور،قرضوں اور کرپشن میں لتھڑی حکومت اقتصادی بحران ختم نہیں کر سکتی۔حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے سیاسی محاذ پرسوچے سمجھے منصوبہ کے ساتھ فساد پھیلارہی ہے تا کہ عوام میں زہریلی پولورائیزیشن قائم رہے اور عوام اوروٹرز اپنے اپنے دھڑوں کے ساتھ جذباتی اور بے اصولی کی بنیادوں پر وابستہ رہیں، پاکستان کے محب وطن باصلاحیت ووٹرز کو سیاسی انتخابی مافیا کے خلاف جماعت اسلامی کے سنگ جدوجہد کرنا ہو گی۔