آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کارکن کا قتل، شہباز گل  نے بڑا اعلان کردیا

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کارکن کا قتل، شہباز گل  نے بڑا اعلان کردیا
آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کارکن کا قتل، شہباز گل  نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہا کہ کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ذمہ داروں کو سخت سزا دلوانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف ہر حد تک جائے گی۔ مقامی انتظامیہ مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  واضح شکست نظر آنے پر آزاد کشمیر الیکشن کے دوران مخالفین کی غنڈہ گردی سے شہید ہونے والے کارکنوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ نواز محب ملاقات میں طے شدہ پروگرام کے مطابق مسلم لیگ (ن) دھاندلی کا شور مچائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ تشدد، فائرنگ، جلاؤ کی کوشش بھی کی جائے گی۔ مودی کی ایما پر الیکشن کی ساکھ پر اعتراض اور سوالات کئے جائیں گے اور افراتفری کی کوشش ہو گی لیکن ان سب کو ناکامی ہوگی۔

مزید :

قومی -