بھارتی اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ،ساتھ بیٹھی سہیلی ہلاک
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اداکارہ یاشیکا آنند کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کار حادثہ ریاست تامل ناڈو کے علاقے مہابالی پورم کے مشرقی ساحلی روڈ پر پیش آیا۔حادثے میں اداکارہ شدید زخمی ہوگئیںجنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جبکہ ان کے ہمراہ موجود ان کی 28سالہ دوست ولی چیٹی بھوانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گاڑی میں مزید دو افراد موجود تھے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اداکارہ یا شیکا انند متعدد تامل فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔