چیف الیکشن کمشنرعبدالرشید سلہریانے آزاد کشمیر انتخابات پر اطمنان کا اظہار کردیا 

چیف الیکشن کمشنرعبدالرشید سلہریانے آزاد کشمیر انتخابات پر اطمنان کا اظہار ...
چیف الیکشن کمشنرعبدالرشید سلہریانے آزاد کشمیر انتخابات پر اطمنان کا اظہار کردیا 

  

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف الیکشن کمشنرعبدالرشید سلہریانےکہاہےکہ آزاد کشمیرمیں پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی، پولنگ کے دوران پاک فوج، ایف سی اور رینجرز کے جوان تعینات رہے, سیکیورٹی اداروں نے پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے میں بھرپور اور اہم کردار ادا کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےچیف الیکشن کمشنرعبدالرشید سلہریا کا کہنا تھا کہ انتخابات مجموعی طور پر پر امن رہے،اکا دکا واقعات ہر الیکشن میں ہوتے ہیں،پاک فوج و دیگر سیکیورٹی اداروں نے پرامن الیکشن کروانے میں موثر کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی طور پر موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ایل اے 43 سے پی ٹی آئی کےجاوید بٹ 782 ووٹ لیکر پہلے مسلم لیگ ن کی نسیمہ وانی 720 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہیں جبکہ ایل اے 40 کشمیر ویلی ون سے پیپلزپارٹی کے امیدوار عامر لون  کامیاب ہوئے ہیں،جیسے جیسے نتائج ملتے جائیں گے ساتھ ساتھ اعلان کرتے جائیں گے۔انہوں نے آزاد کشمیرمیں پرامن الیکشن کے انعقاد پر الیکشن کمیشن پاکستان سمیت دیگر اداروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

چیف الیکشن کمشنرعبدالرشید سلہریانے حادثےمیں پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر دکھ  کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -