’باجی یہ لیجیے ، ایک اور نتیجہ ایک اور ہار‘

’باجی یہ لیجیے ، ایک اور نتیجہ ایک اور ہار‘
’باجی یہ لیجیے ، ایک اور نتیجہ ایک اور ہار‘

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر انتخابات میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سابق وزیر اعظم اور  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کےمرکزی رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ایل اے تین میر سے 18ہزار 462ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کامیابی کا اعلان سنتے ہی  ڈاکٹر شہباز گل کی خوشی دیدنی تھی اور انہوں نے اپنی اس خوشی کا اظہار ٹویٹر پر مریم نواز شریف کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کیا ۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر نجی ٹی وی کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ میں اپنے بھائی بیرسٹر سلطان محمود کو انکی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ،بیرسٹر صاحب کا پی ٹی آئی کی جدو جہد میں ایک لمبا ساتھ ہے، آج پی ٹی آئی کی کامیابی میں علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سلطان محمود کا بنیادی کردار ہے، باجی یہ لیجیے، ایک اور نتیجہ ایک اور ہار۔اپنے دوسرے ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے ایل اے 30 ہٹیاں بالا کا غیر حتمی نتیجہ شیئرکرتے ہوئے کہا کہ ’باجی یہ لیں، آپ نتیجے روکنے کا ڈرامہ کر رہی تھیں لیکن ایک اور نتیجہ آ گیا، روک سکو تو روک لو ،ایل اے 30  میں بھی تحریک انصاف  کامیاب ہو چکی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق 11 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک ،ایک نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -