پشاور اور مضافات میں بارش کی وجہ سے درمیانہ درجے کا سیلاب 

  پشاور اور مضافات میں بارش کی وجہ سے درمیانہ درجے کا سیلاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور اور مضافاتی علاقوں میں اتوار کے روز سے شروع ہونیوالی بارش کی وجہ سے بیشتر نواحی علاقوں میں درمیانہ درجے کا سیلاب ایا  تاہم علاقہ رہائشیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ  بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے سیلابی پانی میں اضافہ ہو سکتا ہے جو کچی آبادیوں کوبھاری نقصان پہنچا سکتاہے اہلیان علاقہ نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور مئیر پشاور سمیت مقامی منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ہنگامی اقدامات اٹھا کر  تحفظ فراہم کیا جائے پشاور کے بیشتر علاقوں تھرا شگئی ہندکیان قلعہ،وزیر جہانگیر پورہ،تخت آباد،جوگنی،باڈی کورونہ سمیت کئی علاقوں میں اتوار کے روز سے شروع ہونیوالی بارش سے درمیانی درجے کا سیلاب امد آیا ہے تاہم مقامی افراد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام تک سیلاب کی پانی سے کچی آبادی کو بھاری نقصان پہنچ سکتا ہے اور اسحوالے سے ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی،مئیر پشاور،اور تحصیل ناظم سمیت کئی ذمہ داران کو اگاہ کر دیا ہے اہلیان علاقہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی ایک مقامات پر حفاظتی بند بنالیے تھے تاہم سیلاب میں مسلسل اضافہ کے باعث تین مقامات پر حفاظتی بند بھی اس میں بہہ گئے ہیں اور پہلے سے انتظامیہ نے ورسک ڈیم کے سپیل کھول دئیے گئے ہیں جبک دوسری جانب افغانستان اور قبائلی علاقوں میں رات گئے سے مسلسل بارش سے پانی نے مذکور علاقوں کے طرف رخ کیا ہے جس کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کی ضرورت ہے۔