آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس
سورس: File

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ملک کی سیکیورٹی صورت حال پر کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد  جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوا جس کی صدارت آرمی چیف نے کی۔ کانفرنس میں ملکی سرحدوں، داخلی اور مجموعی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

آرمی چیف نے انسدادِ دہشتگردی آپریشن میں کامیابیوں کو سراہا اور ملکی دفاع کیلئے  جانیں قربان کرنے والے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں  نے بارش اور سیلابی صورتحال میں فارمیشنز کے ریلیف آپریشن کی تعریف کی جبکہ شرکاء نے بحالی اور ریسکیو کے عمل میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -