سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر چھٹیاں منانے مری پہنچ گئے

سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر چھٹیاں منانے مری پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی) ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر گرمیوں کی چھٹیاں منانے کے لئے ملکہ کوہسار مری پہنچ گئے ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان مسلسل کام کر کے تھکن اور اکتاہٹ کا شکار ہو جاتا ہے اور ان دنوں شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ نے زندگی کے معاملات کو شدید متاثر کر رکھا ہے ۔ زندگی میں تبدیلی ضروری چیز ہے اسی لیے فیملی کے ساتھ مری کی طرف رخ کیا اور ساتھ ہی ڈرامہ سیریل ” دہلیز “ کی ریکارڈنگ بھی ساتھ کروائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال گرمیوں میں مری ضرور جاتا ہوں ۔

مزید :

کلچر -