ڈرامہ فلم ”جگا جاسوس“ کی پہلی جھلک ریلیز کر دی گئی

ڈرامہ فلم ”جگا جاسوس“ کی پہلی جھلک ریلیز کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی(نیٹ نیوز)حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار بالی ووڈ کی جو ڑی رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی نئی تھر لر ڈرامہ فلم ”جگا جاسوس“کی پہلی جھلک ریلیز کر دی گئی ہے۔ہدایت کار انو راگ باسو کی اس جاسوسی فلم میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف مر کزی کر داروں میں نظر آئیں گے۔
اس فلم کی پہلی جھلک بھی مدا حوں کیلئے پیش کر دی گئی ہے جس میں رنبیر ایک لمبا سا کالا کو ٹ اور سر پرہیٹ پہنے کافی سنجیدہ نظر آرہے ہیں۔ فلم کے فسٹ لک میں کترینہ کیف کی ایک بھی جھلک نہیں تاہم اس فلم میں وہ بھی رنبیر کے ساتھ جاسوسی کے مکمل مو ڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گی ۔اس سے قبل یہ جوڑی عجب پریم کی غضب کہانی اور راج نیتی میں بھی ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں جو کہ با کس آفس پر کامیاب فلمیں ثابت ہو ئیں تھی۔

مزید :

کلچر -