بچوں کی صحت کے معاملے میںسخت ماں ہوں،مادھوری

بچوں کی صحت کے معاملے میںسخت ماں ہوں،مادھوری
بچوں کی صحت کے معاملے میںسخت ماں ہوں،مادھوری
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ وہ صحت کے معاملے میں بچوں کی سخت ماں ہیں ۔ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ جو دو بچوں ارین اور رایان کی والدہ ہیں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ بطور ماں صحت کے معاملے میں بچوں سے سختی برتتی ہیں وہ روزانہ اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ ان کے بچے صبح اور رات کو سونے سے پہلے برش کریں ۔ چاہے ان کے بچے کسی بھی تقریب سے رات دیر سے بھی آئے ہوں بہت تھکے ہی کیوں نہ ہوں انہیں دانت صاف کئے بغیر سونے کی اجازت نہیں انہوں نے کہا کہ وہ صحت مند گھرانہ کے تصور پر یقین رکھتی ہیں اور اس کے لئے کوشاں بھی ہیں برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں ۔ اداکارہ نے کہا کہ مسکان ہزاروں لفظ بنا کہے کہہ جاتی ہیں یہ نہ صرف خوبصورتی میں بلکہ اعتماد میں بھی اضافہ کرتی ہے بلکہ دوسروں پر بھی اچھا اور مثبت تاثر ڈالتی ہے اس لئے دانوں کی صفائی بے حد ضروری ہے وہ مداحوں کو یہی کہیں گی کہ ہر 6 ماہ بعد ضرور ڈینٹیسٹ سے رجوع کریں اور دانتوں کی صحت کا خیال رکھیں تاکہ مہلک امراض سے محفوظ رہ کر صحت مند زندگی بسر کر سکیں ۔ اداکار نے سال 1999ءمیں ڈاکٹر سریرام نینی سے شادی کی ۔ اداکارہ کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ”گلاب گینگ“ ہے اداکارہ حال میں ”جھلک دکھلا جا “ کے سیزن سات کے جج کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

مزید :

کلچر -