سنی عسکریت پسندوں کی پیش قدمی پوری ٰ دنیا کے لیے خطرہ ہے،نوری المالکی

سنی عسکریت پسندوں کی پیش قدمی پوری ٰ دنیا کے لیے خطرہ ہے،نوری المالکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد(این این آئی)عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے کہاہے کہ سنی عسکریت پسندوں کی پیش قدمی نہ صرف عراق بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے،جبکہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاہے کہ عراق میں عسکریت پسندوں کی بڑھتی ہوئی طاقت خطے کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بغداد میں عراقی وزیر اعظم نوری المالکی سے ملاقات کی، ملاقات کا مقصد ان پر عراق میں زیادہ وسیع حکومت کے قیام کے لیے دباﺅ ڈالنا تھا، اس ملاقات میں نوری المالکی نے جان کیری کو بتایا کہ سنی عسکریت پسندوں کی پیش قدمی نہ صرف عراق بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے، اس ملاقات کے بعد عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مالکی نے امریکی وزیر خارجہ کو بتایاکہ یہ بحران عراق ہی نہیں-
 بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے،اس موقع پر جان کیری نے کہاکہ عراق میں عسکریت پسندوں کی بڑھتی ہوئی طاقت خطے کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -