کیمرون مڈفیلڈر الیکس سونگ پر تین میچز پر پابندی اورجرمانہ عائد

کیمرون مڈفیلڈر الیکس سونگ پر تین میچز پر پابندی اورجرمانہ عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریورڈی جنیرو( نیٹ نیوز)فیفا نے کیمرون مڈفیلڈر الیکس سونگ پر تین میچز پر پابندی اورجرمانہ عائد کردیا۔الیکس سونگ نے کروشیا کےخلاف میچ میں ماریو منڈزو وک کو کہنی مارکر گرادیا تھا ۔فیفا نے ان کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر تین میچز کی پابندی اور22 ہزار3سو ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔ فیفا حکام کے مطابق سونگ ورلڈ کپ میںبرازیل کیخلاف اور2015افریقا کپ کے دو میچز کھیلنے پر پابندی ہوگی۔