ومبلڈن اوپن، نووک اور فیرر دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

ومبلڈن اوپن، نووک اور فیرر دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( نیٹ نیوز) سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، ڈیوڈ فیرر اور فوگنینی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ میں سربیا کے ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف قزاخستان کے کھلاڑی گلوبیو کو 6-0، 6-1 اور 6-4 سے شکست دے کر دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں سپین کے ڈیوڈ فیرر نے شاندار کھیل کی بدولت ہم وطن کھلاڑی کارینو بسٹا کو 6-0، 6-7 اور 6-1 اور 6-1 سے زیر کر کے دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔ مارکوس بغداتس بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے۔ اٹلی کے فیبیو فوگنینی نے کزنٹسوو کو ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔