بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کا آغاز پریکٹس میچز سے کریگی

بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کا آغاز پریکٹس میچز سے کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن ( نیٹ نیوز ) بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کا آغاز پریکٹس میچز سے کریگی ۔دو روزہ پہلا پریکٹس میچ کل جمعرات سے شروع ہوگا ۔ دورہ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم 5 ٹیسٹ،5 ایک روزہ اور واحد ٹوئنٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی ۔ انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کریں گے ۔ بھارتی ٹیم دوسرا پریکٹس میچ یکم سے 3 جولائی تک کھیلے گی ۔ دو پریکٹس میچ مکمل ہونے کے بعد انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 جولائی تک کھیلا جائے گا ۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 جولائی تک کھیلا جائیگا جبکہ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 جولائی تک کھیلا جائے گا ۔