نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کل تیسرے ٹیسٹ میں مدمقابل

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کل تیسرے ٹیسٹ میں مدمقابل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 برج ٹاﺅن ( نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو شکست دیتے ہوئے سےریز میں برتری اپنے نام کی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے فتح اپنے نام کرتے ہوئے سیریز کو برابر کیا۔ اس حوالے سے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں فتح کے دعوے کئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے کپتان دانیش رامدین نے کہاہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں فتح سے کھلاڑیوں کا مورال ہوگیا اور انہیں پوری امید ہے کہ کھلاڑی ایسی ہی کارکردگی کو سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی برقرار رکھتے ہوئے فتح اپنے نام کریں گے۔
 نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میلکم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تیاری مکمل کرلی ۔ میزبان ٹیم کو شکست دےتے ہوئے سیریز میں فتح اپنے نام کریں گے