موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس کا دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کیلئے مختلف سکو لوں کا دورہ

موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس کا دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کیلئے مختلف سکو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے زیرِاہتمام موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فار گرلز‘ والٹن‘ لاہور‘ مدرسہ دارالقرآن‘ غازی آباد چونگی‘ مغلپورہ‘ لاہور‘ ایف بی ماڈل گرلز ہائی سکول‘ اکرم آباد‘ والٹن‘ لاہور کینٹ اور صادق پبلک سکول‘ گلشن پارک‘ نبی پورہ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 265تھی ۔