ضلعی انتظامیہ نے نہر میں نہانے کی روک تھام کیلئے نئے ایس پی اوز جاری کر دیے

ضلعی انتظامیہ نے نہر میں نہانے کی روک تھام کیلئے نئے ایس پی اوز جاری کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دئیے ہیں اور اس پر عملی طور پر اقدامات اٹھا لئے گئے ہیں ڈی سی او لاہور / ایڈمنسٹریٹر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بی آر بھی نہر اور دریائے راوی میں نہانے پر مکمل پابندی اور دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جبکہ لاہور کینال کے سات خطر ناک اور گہرے مقامات پر نہانے پر پابندی اور دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے لاہور کینال کے جن مقامات پر پابندی عائد کی ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں (1) خیرہ پل تا وی آر پل (2) ہربنس پورہ انڈر پاس تا 1000 فٹ مال روڈ کی جانب (3) دھرمپورہ انڈر پاس یا 1000 فٹ جانب مال روڈ(4) جیل روڈ انڈر پاس تا 1000 فٹ جانب ٹھوکر نیاز بیگ(5) فیروز پور روڈ تا 1000 فٹ جانب ٹھوکر نیاز بیگ(6) ڈاکٹر ہسپتال تا 1000 فٹ جانب ٹھوکر نیاز بیگ(7) ٹھوکر فلائی اوور تا لاہور برج شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے ان مقامات کے گرد رنگ دار رسیاں اور تاریں لگا کر نشاندہی کردی ہے اور لاہور کینال پر عوام کی آگاہی کے لئے فلیکسز بھی لگا دی گئی ہیں اور متعلقہ تھانوں کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کینال پر عوام الناس کے نہانے والے 10 مقامات کی بھی نگرانی کر رہی ہے۔ جن مقامات کی نگرانی کی جارہی ہے ان میں (1) وی آر پل تا سوزو واٹر پارک پل (2) حاجی جمال دین پل تا رنگ روڈ پل(3) سلطان پورہ پل تا تاج باغ پل4) فتح گڑھ تا تاجپورہ پل(5) چوبچہ پل تا دھرمپورہ پل(6) میاں میر تا مال روڈپل(7) مال روڈ تا جیل روڈپل(8) ایف سی کالج تا فیروز پور روڈ(9) جناح ہسپتال تا ڈاکٹر ہسپتال (10) ٹھوکر نیاز بیگ فلائی اوور شامل ہیں۔ ان 10 مقامات پر ٹی ایم اے ، ریسکیو1122 ، ریونیو، ہیلتھ ، سول ڈیفنس کے رضاکار اور غوطہ خور موجود ہیں اور ملازمین کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔