حکمران شہداءسانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات سردخانے میں ڈال رہے ہیں،ذوالفقار ندیم

حکمران شہداءسانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات سردخانے میں ڈال رہے ہیں،ذوالفقار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے آرگنائزر چوہدری ذوالفقار علی ندیم نے کہا ہے کہ شہداءسانحہ ماڈل ٹا¶ن کے خون کو انکوائریوں کی بھینٹ چڑھا کر حکمران سرد خانے میں ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں شہداءکو انصاف نہ ملا تو ثابت ہو جائے گا کہ موجودہ حکمران اقتدار کی خاطر قانونی و غیر قانونی حربہ اختیار کرسکتے ہیں۔
 علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے جہاز کا رخ لاہور کی طرف موڑ کر تاجر حکمرانوں نے قومی خزانے کے بل بوتے پر جو چال چلی تھی اس میں وقتی طور پر کامیاب ہوئے ہیں اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی آفس میں عہدیداران کی ایک منعقدہ میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری ذوالفقار نے کہا کہ اگر ڈاکٹر طاہرالقادری اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتر جاتے تو جی ٹی روڈ پر اسلام آباد سے لاہور تک عوام کا ایک دیدنی سیلاب امڈ آتا جو طالع آزما حکمرانوں کو ایوانوں سمیت بہا لے جاتا مگر انہوں نے حکومتی مشینری کا بھرپور طریقے سے استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کو بزور قوت زبردستی لاہور دھکیل دیا جو کسی بھی جمہوریت پسند ملک کے جمہوری اصولوں کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی جہاز جو کہ اسلام آباد کے لیے آیا تھا اسے لاہور بھجوا کر حکمرانوں نے انٹرنیشنل ایئر لائنز کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرکے کروڑوں روپیہ جرمانے کی شکل میں قومی خزانے سے ادا کرنا تو برداشت کرلیا مگر بین الاقوامی میڈیا کے سامنے اپنے خلاف اٹھے عوامی سیلاب میں بہنے سے بچ گئے ہیں۔