لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی وسیم اجمل مستعفی

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی وسیم اجمل مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جاوید اقبال) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم اجمل چودھری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، استعفیٰ دے کر ایم ڈی اچانک اسلام آباد چلے گئے ہیں تاہم انہوں نے اپنے استعفے کو خفیہ رکھا ہوا ہے ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ گریڈ 20 کے ڈی ایم جی آفیسر ہیں اور وہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بانی ہیں اور انہوں نے اس کمپنی کو کامیابی سے چلایا شروع میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ کمپنی زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکے گی مگر وسیم اجمل چودھری نے نہ صرف اس کمپنی کو کامیابی سے چلانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ اسے دیگر شہروں میں قائم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ سے منظوری حاصل کی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم ڈی اچانک عہدے سے استعفیٰ دے کر اسلام آباد چلے گئے ہیں۔ انہوں نے استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بعض معاملات پر انہوں نے بورڈ کے چیئرمین سے اختلاف کیا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی نے اسلام آباد جانے سے قبل لاہور بھر کے تمام زونل منیجروں ، اسسٹنٹ منیجروں سے الوداعی ملاقاتیں بھی کیں اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں اس سے اہم پوسٹ پر لگایا جا رہا ہے، اس حوالے سے ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر وسیم اجمل چودھری سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں نے استعفیٰ دے دیا ہے مگر ابھی کچھ معاملات باقی ہیں واپس آ کر دیکھوں گا کہ میں نے کام کرنا ہے یا جانا ہے۔