عدالتی حکم عدولی پرایس ایچ او تھانہ مغل پورہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

عدالتی حکم عدولی پرایس ایچ او تھانہ مغل پورہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج طارق خورشید نے مسلسل عدالتی حکم عدولی کرنے پرایس ایچ او تھانہ مغل پورہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے سی سی پی او لاہور کو حکم دیا ہے کہ 26جون کو اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔فاضل عدالت میں گزشتہ روز عمرشریف ایڈووکیٹ کی جانب سے دائراندراج مقدمہ کے کیس سماعت ہوئی ۔درخواست گزار عمر شریف نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مغل پورہ میں واقع میڈیکل سٹور کے مالک عمران احمد نے اسے جعلی کرنسی نوٹ تھما دیا جس پر کرنسی نوٹ کے جعلی ہونے کی تصدیق پر وہ میڈیکل سٹور مالک کو واپس کرنے گیا تو عمران احمد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اورموبائل ، اے ٹی ایم کارڈ اور کاغذات بھی چھین لئے تاہم فاضل عدالت نے ایس ایچ او مغل پورہ کو میڈیکل سٹور کے مالک عمران احمد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا لیکن مذکورہ ایس ایچ او نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔