شوہر کے منحرف ہونے پر بیوی کا قاتل مقدمہ سے بری

شوہر کے منحرف ہونے پر بیوی کا قاتل مقدمہ سے بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) اڑھائی سال تک عدالتی وقت ضائع کرنے کے بعد شوہر کے منحرف ہونے پر بیوی کے قتل میں ملوث ملزم نیاز علی کوایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم خان نے بری کردیا۔فاضل عدالت نے گزشتہ روز زیر سماعت قتل کیس میں ملوث ملزم نیاز علی کی بریت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار ملزم کے وکیل نے قتل کیس سے بریت کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تھانہ مسلم ٹاﺅن پولیس نے فرزانہ بی بی کے قتل میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کررکھا تھا اورملزم نیاز علی کو شک کی بنا پر گرفتار کیاگیاتھا۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ محمد زمان کی بیوی فرزانہ بی بی بھیکھے وال سٹاپ پر کھڑی تھی اور نا معلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس پر تھانہ مسلم ٹان پولیس نے مقتولہ کے خاوند کی درخواست پر نومبر 2012میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں جمع کروادیا تھا۔گزشتہ روز عدالت میں مقدمہ مدعی محمد زمان نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم نیاز علی کا نام غلط فہمی کی بنا پر ایف آئی آر میں درج کیا گیا تاہم اسے بری کرنے پر اسے کوئی اعتراض نہیں ہے جس پر عدالت نے ملزم کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔