سید باقر علی شاہ کے انتقال پر جید علماءومشائخ کا اظہار تعزیت

سید باقر علی شاہ کے انتقال پر جید علماءومشائخ کا اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)معروف روحانی اور علمی شخصیت حضرت پیر سید باقر علی شاہ سجادہ نشین حضرت کیلیاوالا کے انتقال پر جید علماءومشائخ جن میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمد راغب حسین نعیمی ،تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر علامہ رضائے مصطفی نقشبندی ،خیرالامم فاﺅنڈیشن پاکستان کے صدر پیر سید کرامت علی حسین شاہ سجادہ نشین علی پورسیداں شریف،نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی ، جامعة الازہرہ کے ناظم اعلیٰ اور سابق صدر انجمن اساتذہ پاکستان علامہ محمد قاسم علوی گہر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ۔