حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے کوئی سبق نہیں سکھا،احمد سعید

حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے کوئی سبق نہیں سکھا،احمد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہر مسئلے کا حل صرف تشدد ہے لیکن وہ یہ بھی دیکھ لیں کہ تشدد کے نتائج کیا نکلے ہیں اور پورے پاکستان میں اس کا کیا رد عمل سامنے آیا ہے مسلم لیگ (ن) والوں کی حکومت ہے انہوں نے خود فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس طرح حکومت کرنا چاہتے ہیں کیا وہ نہتے پاکستانیوں کے ساتھ وہی سلوک روا رکھنا چاہتے ہیں جو ماڈل ٹاﺅن میںرکھا گیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن انکے کسی بھی عمل میں اسکی جھلک نظر نہیں آتی جمہوریت حوصلہ، برداشت اور مل جل کر رہنے کا نام ہے لیکن یہ اصل میں سویلین ڈکٹیٹر ہیں اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی صورت میں ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے