انقلاب شعبدہ بازی نہیں سردھڑ کی بازی سے آتے ہیں،ناصر اقبال خان

انقلاب شعبدہ بازی نہیں سردھڑ کی بازی سے آتے ہیں،ناصر اقبال خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ،سینئر نائب صدرفاروق چوہان،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب محمدیونس ملک،نائب صدور عزت رسول ایڈووکیٹ،احدحنیف ، صدرفیصل آبادندیم مصطفی ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو،صدر اوکاڑہ سیّداعجاز گیلانی ،صدر شیخوپورہ عمران حیدر اورنائب صدر لاہور مہران اجمل خان نے کہا ہے کہ انقلاب شعبدہ بازی یالفاظی نہیں سردھڑکی بازی سے آتے ہیں ہوائی جہازکی بزنس کلاس،بلٹ پروف کنٹینراوربلٹ پروف گاڑی میں بیٹھنے والے کیا جانیں انقلاب کیا ہوتاہے طاہرالقادری نے جمہوریت پردوبارخود کش حملے کئے جوناکام رہے انقلاب کے حامیوں کو طاہرالقادری کی طرح موت کاڈرنہیں ہوتا ۔

اورنہ و ہ مددیامداخلت کیلئے فوج کو پکار تے ہیںموصوف نے اپنے سیاسی عزائم کی آڑ میںانقلاب کا نام بدنام کیا طاہرالقادری نے حکومت سے دوارب روپے اپنے ہیڈآفس کی مرمت کیلئے نہیں مانگے بلکہ اپنے معصوم کارکنوں کے خون کی قیمت لگائی ہے وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ طاہرالقادری کی بار بارناکامی اوربدنامی کے پیچھے ان کی بدنیتی اورخودپسندی کارفرما ہے پولیس اہلکارتشددکریں یاسیاسی کارکن اہلکاروں کوڈنڈوں سے ماریں ،اس قسم کے واقعات قابل مذمت ہیں۔












انہوں نے کہا کہ اچھاہوتا طاہرالقادری اپنے زخمی کارکنوں کی عیادت کے ساتھ ساتھ زخمی پولیس اہلکاروں کی تیمارداری بھی کرتے ۔ماڈل ٹاﺅن سانحہ بلاشبہ بدانتظامی کاشاخسانہ تھا ،اس معاملے میںشاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں نے اپنے اختیارات سے تجاوزکیااوربیگناہ انسانوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کا طیارہ اسلام آبادمیں اتارنے کی بجائے اس کارخ لاہورکی طرف موڑنا بھی متنازعہ اورغیرضروری اقدام تھا ۔ حکمرانوں نے ناقص منصوبہ بندی کامظاہر ہ کرتے ہوئے طاہرالقادری کی آمدکوسنسنی خیز بنادیا ،موصوف لچھے دارتقریرکے سوا کچھ نہیں کرسکتے ۔