قوم وزیر ستان سے نقل مکانی کرنے والوںکی مدد کیلئے آگے بڑھے،طاہر محمود اشرفی

قوم وزیر ستان سے نقل مکانی کرنے والوںکی مدد کیلئے آگے بڑھے،طاہر محمود اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان علماءکونسل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے بہن بھائیوں کی امداد کیلئے آگے بڑھیں شمالی وزیرستان سے نقل مکانے کرنے وا لے لاکھوںبے گھر افراد ہماری امداد کے منتظر ہیںیہ بات پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مکہ مکرمہ سے پارٹی کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیرستان کے عوام سخت آزمائش میں مبتلا ہیں۔انہیں ضروریات زندگی کی سہولیات فراہم کرنا ہم سب کا حق بنتا ہے پاکستان علماءکونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ پاکستان علماءکونسل متاثرین شمالی وزیر ستان کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کی حکومت وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے۔