مہنگائی ،بے روز گاری اور لوڈ شیدنگ کا فوری خاتمہ ہونا چاہئے،ثمینہ خالد گھرکی

مہنگائی ،بے روز گاری اور لوڈ شیدنگ کا فوری خاتمہ ہونا چاہئے،ثمینہ خالد گھرکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات کرے مہنگائی بے روز گاری اور لوڈ شیدنگ کا فوری خاتمہ ہونا چاہئے حکومت اپنے الیکشن کے وقت کئے گئے وعدوں کو فوری طور پر پورا کرے ایک سال گزر جانے کے باوجود بھی ابھی تک حکومت نے اپنا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے عوام کے اندر حکومت کے بارے میں ماےوسی پائی جاتی ہے حکومت کو اپنی پالیساں درست کرنا ہوں گی ۔


ثمینہ خالد گھرکی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا ہی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے لیکن بدقسمتی سے ابھی تک حکومت نے عوام کو زرا سا بھی ریلیف نہیں دیا ہے بلکہ اپنی پالیسوں کے زریعے عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہی کیا ہے جس کی وجہ سے عوام کے اندر حکومت کے بارے میں نفرت بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو اپنے وعدے کے مطابق ریلیف دینے کے مناسب انتظامات کرے افسوس کی بات ہے کہ عوام کو بجلی تو نہیں مل رہی ہے لیکن بجلی کے ہزاروں روپے کے بل ادائیگی کے لئے ضرور مل رہے ہیں جس کی تنخواہ ہی صرف آٹھ ہزار ہے اور اسے ہزاروں کے حساب سے بل آئے گا تو وہ کہاں جائے گا حکومت بجلی کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی کرے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو بھی ختم کرے۔