ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے خصوصی لیکچر

ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے خصوصی لیکچر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام موسمِ گرما کی تعطیلات میں طلبا کی نظریاتی ، تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے چودھویں سالانہ تعلیمی سیشن کے نویں روزآج صبح سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے ایجوکیشن ونگ کے افسران نظریاتی سمر سکول کے طلباوطالبات کو ٹریفک قوانین سے آگہی فراہم کرنے کیلئے خصوصی لیکچر دیں گے۔بعدازاں ایس پی سٹی ٹریفک پولیس لاہور محمد اظہر گجر طلبا و طالبات سے خطاب کریں گے۔نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ”پاکستان سے پیار کرو“ہے ۔ اس سکول کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔