یورپ کے لیے ٹیکسٹائل برآمدات 30فیصد بڑھ گئیں ، وفاقی وزیر تجارت خرم دسٹگیر

یورپ کے لیے ٹیکسٹائل برآمدات 30فیصد بڑھ گئیں ، وفاقی وزیر تجارت خرم دسٹگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                     اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس سے یورپ کیلئے پاکستانی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جنوری اور فروری میں یورپ کےلئے ٹیکسٹائل گارمنٹس کی برآمدی مالیت 44کروڑ 60لاکھ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال دو ماہ میں یہ حجم 34کروڑ 20لاکھ ڈالر تھا، جنوری فروری میں گھریلو ٹیکسٹائل کا حجم 27کروڑ ڈالر سے زائد رہا، چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات 15فیصد اضافے سے دو کروڑ 21لاکھ ڈالر رہی اور قالینوں کی برآمد 12فیصد اضافے سے ساڑھے 9لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائیگا۔

مزید :

کامرس -