عوامی تحریک کے 4653 عہدے داروں اور کارکنوں کیخلاف مقدمات درج

عوامی تحریک کے 4653 عہدے داروں اور کارکنوں کیخلاف مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انویسٹی گیشن سیل)طاہر القادری سمیت عوامی تحریک کے کل 4653 عہدے داروں اور کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔جن پر دہشتگردی جیسی سنگین دفعات لگائی گئی ہیںملزمان کی گرفتاری سے انقلابی تحریک ٹھپ ہو سکتی ہے ۔3053مقدمات 17جون کو لاہور میں عوامی تحریک ،منہاج القرآن کے کارکنوں اور طالبعلموں کی پولیس سے جھڑپوں کے دوران درج کئے گئے جبکہ 1600مقدمات 23جون کو عوامی تحریک کے کارکنوں کا پولیس ملازمین پر پتھراو¿ اور ڈنڈے مار کر زخمی کرنے کی صورت میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے تھانوں میں درج کئے گئے ہیں۔حکومت او ر عوامی تحریک کے درمیان معرکہ آزمائی کا سلسلہ ابھی شروع ہوا ہے کہ دو واقعات کی صورت میں 4653مقدمات درج کئے جا چکے ہیں ۔مزید آگے بڑھنے سے مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوتا جائے گا ۔ایک ہفتے میں اتنے زیادہ مقدمات پاکستان کی تاریخ میں کبھی درج نہیں کئے گئے۔
عوامی تحریک

مزید :

صفحہ آخر -