خون کے عطیات دینے والوں سے سینیٹر تاج حیدر کا اظہار تشکر

خون کے عطیات دینے والوں سے سینیٹر تاج حیدر کا اظہار تشکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر تاج حیدر نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی یاد میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں اور تھیلسیمیا و ہیمو فلیبویا کے مریض بچوں کیلئے بڑی تعداد میں خون کے عطیات دینے پر پیپلزپارٹی کے تمام ضلعی و یونین کونسلز کے عہدیداروں، کارکنوں اورتمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں ، کارکنوں اور عام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور خون کے عطیات جمع کرنے کے بہترین انتظامات کرنے پر پیپلز یوتھ ڈاکٹرز فورم سندھ کے صدر سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے تھیلسمیا ہیمو فلیبویا کے مریض بچوں اور فوجی جوانوں کیلئے خون کے عطیات جمع کرکے قربانی کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایک بھی ایسی مثال نہیں ملتی جس میں لوگ کسی شہید سیاسی رہنما کی یاد میں ہزاروں کی تعداد میں صدقہ جاریہ کے طور پر خون کے عطیات دیتے ہیں۔ یہ اعزاز دنیا بھر میں صرف پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو حاصل ہے جو ہر سال شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی یاد میں پچھلے سال سے زیادہ تعداد میں رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات دیتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -