چور دروازے سے اقتدار کی حسرت پالنے والوںکو شارٹ کٹ نہیں ملے گا، رانا مشہود

چور دروازے سے اقتدار کی حسرت پالنے والوںکو شارٹ کٹ نہیں ملے گا، رانا مشہود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیرقانون پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت معاشرے میں آئین اورقانون کے مطابق جمہوری رویوں کو فروغ دینے کے لئے جدوجہدکا طویل ریکارڈ رکھتی ہے ۔ جو لوگ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی حسرت اپنے دل میں پال رہے ہیں ، پارلیمانی جمہوریت میں ان کے لئے کوئی جگہ نہیں ۔شارٹ کٹ کسی کو نہیں ملے گا۔ مولانا طاہرالقادری پاکستان آئیں یا جائیں ، پاکستان کے لوگوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ عوام اچھی طرح جان چکے ہیں کہ طاہرالقادری انقلاب نہیں انتشار اور افراتفری لانا چاہتے ہیں۔حیرت ہے کہ سپریم کورٹ جس شخص کے بارے میں یہ فیصلہ دے چکی ہے کہ وہ قانونی شنوائی (Locos Tandil) کے لئے حق بجانب نہیں ، وہ آج جمہوریت کو لپیٹنے اورفوج کوبلانے کی بات کررہاہے ۔انہیں بہت زیادہ پرابلم ہے تو چار سال بعد اگلے الیکشن میں اپنی قسمت آزما کر دیکھ لیں۔عوام انہیں مسترد کردیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں زلزلہ آئے یا سیلاب ، کسی بھی بحران میں وہ کہیں نظر نہیں آئے ۔ یہ لوگ لاشوں پرسیاست کررہے ہیں شہباز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور پولیس نے حفظ ماتقدم کے تحت جن لوگوں کو اپنے طور پر گرفتار کیا تھا اور وہ کسی بلوے ، مار دھاڑ یا توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں ہیں ، انہیں رہا کردیا جائے لیکن جن لوگوں نے راولپنڈی اسلام آباد ایئرپورٹ کے باہر قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا ہے مقامی پولیس نے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں اور انہیں ضرور کٹہرے میں لایا جائے گا۔
رانا مشہود

مزید :

صفحہ آخر -