حکومت خوف زدہ ہے،اپوزیشن کو دبانے کی کوشش ہورہی ہے ، محمود الرشید

حکومت خوف زدہ ہے،اپوزیشن کو دبانے کی کوشش ہورہی ہے ، محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اپوزیشن کے احتجاج سے خوف زدہ ہے مگر وہ ڈنڈے کے زور پر نہیں صر ف کارکردگی دکھا کر ہی حکومت کر سکتے ہیں اپوزیشن نے بجٹ پر تجاویز اور کٹوتی کی تحریکیں دیں لیکن حکومت کی جانب سے ہمیں مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے اور ہم سمجھتے ہیںکہ پنجاب کا بجٹ عوام کی امنگوں کے خلا ف ایک ظالمانہ بجٹ ہے اور ہم اس ظالمانہ اقدام کا حصہ نہیں بن سکتے ۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات ملک کی مضبوطی اور عوام کے ووٹ کے تحفظ کےلئے انتہائی ضروری ہے اور حکومت کو ہر صورت انتخابی اصلاحات کرنا ہوںگی۔انہوں نے کہاکہ اپنی ناقص کارکردگی کی بناءپر حکومت اپوزیشن کے احتجاج سے خوف زدہ ہے اور طاقت کے ذریعے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر حکومت اس میں کامیاب نہیں ہوگی۔
محمود الرشید

مزید :

صفحہ آخر -