چین، شوہر عورت نکلی، ”خاوند“ فراڈ کے الزام میں گرفتار

چین، شوہر عورت نکلی، ”خاوند“ فراڈ کے الزام میں گرفتار
چین، شوہر عورت نکلی، ”خاوند“ فراڈ کے الزام میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ایک خاتون کے خواب اس وقت بکھر کررہ گئے جب اس پر انکشاف ہوا کہ اس نے جس شخص سے شادی کی ہے وہ دراصل ایک عورت ہے۔ وسطی چین کے صوبے ہنان کے دارالخلافہ زینگ زو سے تعلق رکھنے والی زیاﺅیا کی ملاقات 20 سالہ نوجوان سے مارچ میں ہوئی اور وہ اس کی محبت میں گرفتار ہوگئی۔ دونوں کی محبت کامیابی سے پروان چڑھتی رہی اور زیاﺅ کے محبوب نے اسے کار خریدنے اور دیگر ضروریات کیلئے بھاری رقم بھی دی لیکن جب شادی ہوئی تو معلوم ہوا کہ اس کا خاوند تو اسی کی صنف سے تعلق رکھتا ہے اور وہ میاں بیوی کی بجائے بیوی بیوی بن چکے ہیں۔ زیاﺅ اس انکشاف سے اس قدر مایوس اور دلبرداشتہ ہوئی کہ فوراً پولیس کو بلوالیا جس نے ”خاوند“ کو فراڈ کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ معاملے کے حقائق سامنے لانے کیلئے تفتیش جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -