طالبعلم انٹرنیٹ پر روزانہ کتنا وقت گزارتے ہیں،نئی تحقیق نے سب کو حیران کر دیا

طالبعلم انٹرنیٹ پر روزانہ کتنا وقت گزارتے ہیں،نئی تحقیق نے سب کو حیران کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (نیوز ڈیسک) ہماری نوجوان نسل بدقسمتی سے کتابوں اور کھیلوں سے شغف رکھنے کی بجائے موبائل فون، فیس بک، یوٹیوب اور دیگر ایسی دلچسپیوں میں اس قدر غرق ہوچکی ہے کہ نہ پڑھائی کی کوئی خبر اور نہ گھر والوں کی کوئی فکر۔ ایک حالیہ سروے نے ظاہر کیا ہے کہ طلباءروزانہ تقریباًچھ گھنٹے انٹرنیٹ اور موبائل فون کی نظر کردیتے ہیں جو کہ نہ صرف اُن کی پڑھائی کو برباد کررہا ہے بلکہ ان کی صحت اور سماجی رویوں پر بھی منفی اثرات مرتب کررہا ہے۔ طلباءکو رہائشی سہولتیں فراہم کرنے والے ادارے ”یونائیٹڈ سٹیٹس“ کے سروے میں معلوم ہوا کہ تقریباً 10 فیصد طلباءروزانہ تین گھنٹوں سے زائد وقت ٹیکسٹ میسجنگ میں صرف کرتے ہیں۔ ٹرنیٹ یونیورسٹی کے نفسیات کے پروفیسر ڈاکٹر مارک گر فتھس کا کہنا ہے کہ طلباءکا سوشل میڈیا پر بے جا وقت برباد کرنے کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور یہاں تک کہ لیکچر کے دوران بھی طلباءاسی کام میں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر ان کو کلاس سے باہر نکالنا پڑتا ہے۔ جبکہ پروفیسر ایلن سمتھرز کا کہنا ہے کہ طلباءکا تعلیم کی بجائے اس قسم کی بے فائدہ اور منفی سرگرمیوں میں وقت صرف کرنا بہت افسوسناک بات ہے اور اسے تربیت کی کمی بھی کہا جاسکتا ہے جس کے نتیجے میں یقیناً ہم بہتر شہری پیدا نہیں کرپائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -