بیجنگ، دو سالہ بچہ، دودھ اور جوس کی بجائے شراب کا شوقین

بیجنگ، دو سالہ بچہ، دودھ اور جوس کی بجائے شراب کا شوقین
بیجنگ، دو سالہ بچہ، دودھ اور جوس کی بجائے شراب کا شوقین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے ایک دو سالہ بچے کی کثرت شراب نوشی کی داستانیں دنیا میں عام ہوچکی ہیں اور ہر سننے دیکھنے والا اس ننھے شرابی کی عادت بد پر حیران ہے۔ چین کے صوبے آن ہوئی سے تعلق رکھنے والا چینگ چینگ دودھ اور جوس کی بجائے شراب کا شوقین ہے اور بنا سانس لئے پوری بوتل چڑھاجاتا ہے۔ اس معصوم بچے کو اتنی چھوٹی عمر میں اس مکروہ عادت میں مبتلا کرنے والا خود اس کا باپ ہے جس نے اسے محض 10 ماہ کی عمر میں شراب کا ذائقہ چکھا دیا اور کچھ ہی عرصہ میں وہ اس کا اس قدر عادی ہوگیا کہ مزے مزے کے کھانے چھوڑ کر ہمہ وقت شراب کا طلب گار رہتا ہے۔ اس کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ جب بھی شراب کی بوتل دیکھتا ہے تو چیخنے چلانے لگتا ہے اور جب تک شراب پی نہ لے اُسے سکون نہیں آتا۔ حالت یہ ہوچکی ہے کہ گھر والوں کو مسلسل یہ کوشش کرنا پڑتی ہے کہ اُسے شراب کی بوتل نظر نہ آئے۔ انٹرنیٹ پر اس بچے کی ویڈیو ساری دنیا دیکھ رہی ہے اور اس کے بدبخت والد کو کوس رہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچوں کے اعضاءنازک ہوتے ہیں اور اُن کی نمو کا عمل ابھی جاری ہوتا ہے اور ذرا سی شراب بھی ان کیلئے عمر بھر کا روگ بن سکتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -