صوبائی درالحکومت ، گیسٹرو کے مرض میں اضافہ ، 872مریضوں میں بیماری کی تصدیق

صوبائی درالحکومت ، گیسٹرو کے مرض میں اضافہ ، 872مریضوں میں بیماری کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                            لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں گیسٹرو کے مرض میں اضافہ ہو گیا ہے،گزشتہ 24گھنٹوں میں ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈوں میں 872مریض داخل ہوئے جن میں گیسٹرو کی تصدیق ہو گئی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گیسٹرو کے مرض میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ آلودہ پانی اور باسی اور ذخیرہ کی گئی اشیاءکا استعمال ہے،گیسٹرو کا شکار ہونے والے مریض زیادہ ترکم سن اور دودھ پیتے بچے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ایک مرتبہ پھر شہر کے طول و عرض میں گیسٹرو کے مرض نے ڈیرے ڈال لئے ہیںزیادہ تر مریض شمالی لاہور اور اندون شہر کے سامنے آ رہے ہیں جبکہ ملتان روڑ کی آبادیاں،شاہدرہ،والٹن،مزنگ،چونگی امرسدھو کے علاقوں سے بڑی تعداد میں گیسٹرو کے مریض سامنے آ رہے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پانی ابال کر پینے سے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ہوٹلو ںاور ریڑھیوں کے کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
گیسٹرو

مزید :

صفحہ آخر -