پنجاب ،24 گھنٹوں میں 531 ٹریفک حادثات،3 افراد جاں بحق

پنجاب ،24 گھنٹوں میں 531 ٹریفک حادثات،3 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 531ٹریفک حادثات میں3افرادجاںبحق جبکہ455شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچایا دیا گیاجبکہ184افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں197ڈرائیورز ،12کم عمرڈرائیور،348مسافراور97پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ123ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت120متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد46حادثات میں55متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان31حادثات میں41متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل 642 متاثر ہونے والوں میں سے499مرد اور143خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں زیادہ تر450موٹر سائیکلز58آٹو رکشے 68 موٹر کاریں 04 مسافر بس09ٹرک، اور 74 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -